لاہور(خصوصی نامہ نگار)الخدمت الفلاح اسکالر شپ کے تحت 5269 ذہین اور ہونہار طلبہ وطالبات اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں۔ الخدمت الفلاح سکالر شپس الخدمت فاو¿نڈیشن کے شعبہ تعلیم کاہی ایک حصہ ہے جس کا مقصد ان طلبہ و طالبات کی تعلیم جاری رکھنا ہے جو مالی دشواری کے باعث اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے۔ اس پر الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کم و بیش 2 کروڑ 30 لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔ذہین طلبہ کی مدد کا سلسلہ گزشتہ 2 دہائیوں سے زائد عرصہ سے جاری ہے۔
الخدمت الفلاح سکالر شپ کے تحت5269 طلبہ وطالبات کی تعلیم مکمل
Sep 24, 2023