37 فارمیسیوں اور ڈینٹل کلینکس کا معائنہ ،6 ٹن ایکسپائر ادویات قبضہ میں لے لیں

کابل(نوائے وت رپورٹ ) صوبہ ہلمند کے محکمہ صحت عامہ کی جانب سے بنائے گئے مشترکہ کمیشن نے کل لشکرگاہ شہر کے مرکز میں 37 فارمیسیوں اور ڈینٹل کلینکس کا معائنہ کیا جس کے نتیجے میں 6 فارمیسیوں میں ایکسپائر ادویات پائی گئیں، 1 ڈینٹل کلینک کو ڈینٹل میڈیکل مشین/آٹوکلیو اور ایک کلینک کو خواتین مریضوں کے لیے ویٹنگ روم نہ ہونے کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔اس کمیشن میں ہلمند پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہیلتھ لاء ریویو ٹیم کے علاوہ صوبائی حکومت، انٹیلی جنس، کمانڈ اور میونسپل ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے بھی شریک ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ کمیشن کے ارکان نے 6 فارمیسیوں سے 2 ٹن ایکسپائرڈ ادویات بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن