لاہور(لیڈی رپورٹر) دی یونیورسٹی آف لاہور میں یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے زیر اہتمام ”سیفٹی اینڈکوالٹی ان ہیلتھ کیئر “ کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ڈبلیوا یچ او کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالانے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انٹرنیشنل کانفرنس میں پرنسپل یونیورسٹی کالج آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج ، پروفیسر ڈاکٹر ایچ سیول اکگن، ڈاکٹر مغیث اے بیگ ، ڈاکٹر زاہد پرویز ، ڈاکٹر سکندر افضل ، ڈاکٹر عاطف کاظمی ، ڈاکٹر لبنی مشتاق ، ڈاکٹر ارشد تقی ، ڈاکٹر اسد لطیف، ڈاکٹر فوزیہ آصف ، پروفیسر ڈاکٹر ایاز علی خان ، ڈاکٹرہارون حفیظ ، حسیب طاہر بیگ ،ڈاکٹر فائزہ فاروق، ڈاکٹر فیصل بیگ سمیت بین الاقوامی سپیکرز نے شرکت کی۔مہمان خصوصی ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پیشنٹ سیفٹی کے پروگرام میں مریض کے محفوظ علاج کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ دنیا بھر میں طبی عملہ کی بہتر تربیت اور علاج کے معیار کو بہتر بنا کر لاکھوں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کی طرف سے یونیورسٹی ا?ف لاہور کو اخلاقی اور فنانشل سپورٹ حاصل رہے گی۔پرنسپل یونیورسٹی کالج آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج نے مہمان خصوصی اور بین الاقوامی سپیکرز کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کیئر میں سیفٹی اینڈ کوالٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ بطور ہیلتھ کیئر پرووائڈر اینڈ ایجوکیٹرز ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہر مریض جو ہمارے پاس آتا ہے۔ وہ ہمارے اعتماد کی وجہ سے آتاہے۔ اس لیے ہم اپنے میڈیکل کالج اور ہسپتالوں میں بہترین ایجوکیشن اور طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں ہر 10مریضوں میں سے ایک کو ہسپتالوں میںکسی نہ کسی طرح نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ سالانہ غیر محفوظ ہیلتھ کیئر کے باعث دنیا بھر میں سالانہ 3ملین سے زائد اموات ہوتی ہیں۔ بہتر اقدامات کی وجہ سے 50فیصد نقصان سے بچاﺅ ممکن ہے۔ انٹرنیشنل کانفرنس سے دیگر طبی ماہرین نے بھی اظہارخیال کیا اور اختتام پر پرنسپل یو سی ایم ڈاکٹر مہوش عروج نے مہمان خصوصی ڈاکٹرپالیتھا مہیپالاکو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ مہمان خصوصی نے ڈاکٹر مہوش عروج کے ہمراہ کانفرنس کے شرکاءمیں شیلڈز تقسیم کیں۔