لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عشرہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کے سلسلے میں لاہور چیمبر میں سیرت النبیکا انعقاد کیا جس میں مقررین نے حضور نبی اکرم کی زندگی کے مختلف پہلوو ں پر روشنی ڈالی۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انورسینئر نائب صدرظفر محمود چودھری،معروف سیرت سکالر ڈاکٹر طارق محمود شریف زادہ اورنے اس موقع پر خطاب کیا جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک تھی۔ نعت خوانوں نے آنحضور کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ آپ رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے سراپارحمت اور محسن ہیں۔ آپنے لاعلمی، بے اصولی اور جہالت کے اندھیروں میں بھٹکنے والے انسانوں کو جینے کا ڈھنگ اور زندگی بسر کرنے کا سلیقہ دیا۔ ڈاکٹر طارق محمود شریف زادہ نے کہا کہ آپنے خود بھی تجارت کے پیشے کو بے حد پسند فرمایا ہے جس کی ثبوت اس واقعہ سے ملتا ہے کہ ایک شخص نے آپ کی خدمت میں حاضر ہوکر مفلسی اور ناداری کی شکایت کی۔انہوںنے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی منشاءسے آپنے تجارت کا پیشہ اختیار کیا اور عملی طور پر دنیا کو جو درس دیا اسے دیکھ کر شرک، جہالت، غفلت، بے ایمانی اور بدیانتی کے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے لوگوں نے بھی صادق و امین کے لقب سے پکارنا شروع کردیا۔
عشرہ شان رحمت اللعالمین :ایل سی سی آئی کی سیرت النبی تقریب ،نذرانہ عقیدت پیش
Sep 24, 2023