ایشین گیمز: پاکستان نے بیڈ منٹن میں منگولیا، چائنیز تائی پے کو شکست دیدی

Sep 24, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چین کے شہر ہانگزو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے مینز بیڈمنٹن گروپ ڈی کے ابتدائی میچز میں منگولیا اور چائنیز تائی پے کو 3-0کے سکور سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہانگزو میں ہونےوالے ایشین گیمز کےلیے چار بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو چین بھیجا ہے۔ خواتین کے زمرے میں ماہور شہزاد اور غزالہ صدیقی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ عرفان سعید اور مراد علی کو مردوں کی کیٹیگری میں منتخب کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا کہ ایک بالکل نئی ٹیم ہے، نوجوان تاہم مسابقتی۔ اگرچہ چین میں میڈل جیتنا آسان نہیں تاہم عزت کےلئے لڑ رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے ہانگچو میں اچھا نتیجہ حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2010 کے ایشین گیمز چین میں منعقد ہوئے تھے جس میں پاکستان نے ہاکی میں گولڈ میڈل جیتا تھا، ہمیں امید ہے ٹیم اس سال کے کھیل میں میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوگی اور ملک کا نام روشن کرےگی۔ ٹیم نے میگا ایونٹس کے انعقاد میں چین کی عمدہ کارکردگی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ ایشین گیمز کے پچھلے دو ایڈیشن ، 1990 میں بیجنگ میں اور 2010 میں گوانگچو میں ، زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کو گروپ اے میں سخت حریف بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، سنگاپور اور ازبکستان کےساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی سیریز کا پہلا میچ 30 ستمبر کو کھیلا جائےگا۔ بھارتی ہاکی ٹیم دو بار ایشین گیمز کی چیمپئن ہے جبکہ پاکستان نے ریکارڈ آٹھ مرتبہ سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

مزیدخبریں