مکہ مکرمہ (ممتاز بڈانی+نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کا 93واں یوم الوطنی پورے سعودی عرب میں جوش وخروش سے منایا گیا۔ سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں شاپنگ مال اور سڑکوں کو سبز جھنڈوں سے اور لائٹس سے سجایا گیا۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف کے ردف پارک میں تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر طائف امیر سعود بن نہار بن سعود ساتھ ساتھ ھزاروں سعودی شہریوں، پاکستانی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔اسرائیلی نے بھی سعودعی عرب کے قومی دن پر مبارکباد دی ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے بادشاہ حکومت اور عوام کو مخلصانہ مبارکباد دیتے ہیں۔
سعودی عرب کا 93 واںقومی دن منایا گیا ‘اسرائیل کی بھی مبارکباد
Sep 24, 2023