سیالکوٹ: پی آئی اے کی پرواز 2 حادثات میں بچ گئی

سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ)قومی ائیرلائنز پی آئی اے کی ابوظبی سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ ائیرپورٹ پر 2 حادثات میں بال بال بچ گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ابوظبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 264 کو لاہور کے خراب موسم کے باعث سیالکوٹ منتقل کیا گیا۔ لاہور کا موسم ٹھیک ہونے کے بعد سیالکوٹ سے ٹیک آف کے وقت جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر طیارے کو زمین پر اتار لیا گیا تاہم اے پی بی ایل سی رجسٹریشن کے طیارے کی دوبارہ لینڈنگ کے دوران 3 ٹائر برسٹ ہوگئے۔طیارہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا اور مسافر بس سے لاہور روانہ ہوئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو فعال کرنے کے لیے لاہور سے ٹائر سیالکوٹ روانہ کر دئیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...