احتساب عدالت، 22ریفرنسوں میں ملزموں کو نوٹس جاری، کل سماعت ہوگی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت)نیب ترامیم کالعدم ہونے کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد عملدرآمد تیزی سے شروع ہو گیا۔خصوصی احتساب عدالت راولپنڈی کے جج نے 22 ختم ریفرنس ری اوپن کر دئیے،تمام ریفرنسوں کے ملزموں کو نوٹس جاری کرکے25 ستمبر کو طلب کرلیا،8 کیسوں کے ملزموں پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔تمام مضاربہ، جعلی ہاو¿سنگ ریفرنس بھی بحال ہوگئے۔ سابق سیکرٹری قانون،سابق ایم این اے چند لال کے کرپشن کیس بھی بحال ہوئے احتساب عدالت کے جج راجہ قمر زمان نے ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ تمام 22 ریفرنسوں کے ملزمان کو طلبی نوٹس متعلقہ تھانوں میں آج ہی پہنچائے جارہے ہیں۔ طلبی نوٹس کی ملزموں سے تعمیل کرائی جائے، پیر 25 ستمبر کو 22 ریفرنسوں کی سماعت ہو گی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی زد میں آئے۔ 80 ریفرنسز کی دوبارہ منتقلی سے متعلق اقدامات کے دوران نیب کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث گزشتہ روز مزید ریفرنسز کا ریکارڈ جمع نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے دو روز میں 44 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی بچے ریفرنسز کا ریکارڈ پیر کے روز جانچ پڑتال کے بعد جمع کرایا جائے گا اورکوشش ہوگی پیر کے روز تمام 80 ریفرنسز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے۔ ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو مقدمات کے ریکارڈ کی جلد سے جلد جانچ پڑتال کی تکمیل کے بعد عدالتی کارروائی کے آ غاز کیلئے کوشاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...