اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور سرحدی جھڑپیں، کئی فلسطینی زخمی

فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر جھڑپوں میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔غزہ میں فلسطینی شہری علیحدگی کی باڑ پر نسبتاً پرسکون رہنے کے بعد آٹھ دنوں سے احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے ان پر براہ راست گولیاں برسائیں اور فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ اور دیسی ساختہ بم پھینکے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں سکیورٹی سرحدوں سے ملحقہ حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ غزہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے دھاوے اور دیگر مسائل کے خلاف احتجاج ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے آگ لگانے والے غبارے بھی اسرائیلی علاقے میں پھینکے ہیں جس سے باڑ کے قریب علاقوں میں آگ لگ گئی۔ فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کو کہا تھا کہ جھڑپوں کے دوران 31 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ مظاہرے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک فلسطینی کے جاں بحق ہونے کے چند روز بعد شروع ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...