سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت کے کئی شہروں میں آتش بازی کے مظاہرے ہوئے جن سے مملکت کا آسماں بھی روشنیوں سے جگ مگا اٹھا۔ہفتے کے روز مملکت کے 15 شہروں کے آسمان مختلف رنگوں اور سائز کے آتش بازی سے رنگین ہو گئے۔ آتش بازی کا اہتمام جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 93 ویں سعودی قومی دن کے موقع پر ’’ہم خواب دیکھتے ہیں اور حاصل کرتے ہیں‘‘ کے سلوگن کے تحت کیا گیا تھا۔ آتش بازی کے لیے رات نو بجے کا وقت مقرر تھا۔آتش بازی کے مظاہر ریاض میں ریاض سٹی بلیوارڈ، جدہ میں پرومینیڈ، دمام میں کنگ عبداللہ پارک، شمالی خبر کورنیشے، الاحساء میں کنگ عبداللہ ماحولیاتی پارک اور بریدہ میں کنگ عبداللہ نیشنل پارک میں دیکھے گئے۔ابہا میں الفان سٹریٹ پر السد پارک، مدینہ منورہ میں کنگ فہد سینٹرل پارک، حائل میں السلام پارک، تبوک میں النظیم سینٹرل پارک، الباحہ میں شہزادہ حسام پارک میں آتش بازی دیکھی گئی۔ امانہ الجوف پارک، جازان میں کورنیچ روڈ واک وے سے، نجران میں یونیورسٹی ڈسٹرکٹ ہاؤسنگ پارک سے، طائف میں کنگ عبداللہ پارک کے قریب اور عرعر میں واٹر ٹاور سے آتش بازی کے مظاہرے ہوئے۔