استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اللہ نے موقع دیا تو نیا پاکستان ضرور بنائیں گے۔پاک پتن میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرانی پارٹی میں کچھ لوگوں کی وجہ سے عوام کی خدمت نہیں کر سکے، اب دوسرا موقع ضائع نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ 75 برسوں میں ایسے حالات نہیں جو آج درپیش ہیں، پاکستان کوصحیح معنوں میں طاقت ورملک بنائیں گے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومتیں اگر عوامی خواہشات پر چلیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے۔اس موقع پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ریاست مضبوط نہ ہو تو سیاست نامکمل رہتی ہے، ہم نے سیاست اور ریاست دونوں کو اکھٹا کر کے پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔
اللہ نے موقع دیا تو ’نیا پاکستان‘ ضرور بنائیں گے: سربراہ استحکام پاکستان پارٹی
Sep 24, 2023 | 17:44