محکمہ تعلیم پنجاب نے آشوب چشم کے پھیلاؤ کی وجہ سے صوبہ بھر کے سکولوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آشوب چشم کے پھیلاؤ کے پیش نظر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا ہے. جس میں بچوں کو بیماری سے آگاہی کیلئے سکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آشوب چشم سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے اور طلبا کو بیماری اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بتائی جائیں۔
یاد رہے کہ پنجاب بھر میں آشوب چشم تیزی سے پھیل رہا ہے۔