مخصوص نشستوں کا کیس: جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ جاری کردیا

Sep 24, 2024 | 00:04

ویب ڈیسک

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کردیا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے جاری کردہ اختلافی نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ ایس آئی سی مخصوص نشستوں کے لیے آئینی تقاضوں پر پورا نہیں اترتی، سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں کیونکہ یہ جماعت نشستیں لینے کی اہل نہیں۔انہوں نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ ’پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی مخصوص نشستیں کے لیے اہل جماعت ہے. لیکن وہ اس عدالت کے سامنے فریق نہیں بنی، 3 جون سے کیس چل رہا ہے .پی ٹی آئی نے 25 جون تک کوئی درخواست نہیں دی۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ ’26 جون کو پی ٹی آئی کی فریق بننے کی درخواست آئی، بیرسٹر گوہر نے جاری کیس میں معاونت کی درخواست دی جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے حق میں کسی ڈیکلیریشن کی استدعا نہیں کی۔‘انہوں نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کا دوبارہ جائزہ لے اور فریقین کو سن کر سات روز میں فیصلہ کرے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سےمتعلق کیس کے تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی حق دار ہے۔

مزیدخبریں