فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 30 ستمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل فون سمز بند کردی جائیں گی. ان کے بجلی اور گیس کے کنکشن کاٹ دیے جائیں گے، جبکہ ان کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔ایف بی آر نے نان فائلرز کو بھی بذریعہ ای میل خبردار کیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت جن افراد کی آمدنی پر ٹیکس کا اطلاق ہوتا ہے. ان کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف بھی مذکورہ اقدامات کیے جائیں گے۔ایف بی آر نے کہا ہے کہ اس نے مالی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مکمل کرلیا ہے اور اسے نادہندگان کی مالی سرگرمیوں کی مکمل تحقیقات کا اختیار حاصل ہے اور آڈٹ کے نتیجے میں نادہندگان پر بھاری جرمانے عائد کیے جاسکتے ہیں۔
ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے لیے بُری خبر، سموں کی منسوخی سمیت ایف بی آر کے بڑے فیصلے
Sep 24, 2024 | 00:28