آپ25 ستمبر 1903 ء کو حیدر آباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں پیدا ہوئے۔1906 تا 1913ء ابتدائی تعلیم کے مراحل سے گزرے۔1918 ء میں صرف پندرہ سال کی عمر میں صحافت کا آغاز ’’اخبار مدینہ‘‘ سے کیا۔ 1920 ء میں مولانا مودودیؒ کے سر سے والد کا سایہ اٹھ گیا۔1925 ء میں ’’الجمعی‘‘ دہلی کی ادارت سنبھالی،1932 ء میں حیدر آباد دکن سے ماہنامہ ’’ترجمان القرآن‘‘ کا اجرا کیا۔ 26 /اگست 1941 ء کو لاہور میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔11 مئی 1953 ء کو فوجی عدالت نے مولانا مودودی کو سزائے موت سنا دی۔1963 ء میں لاہور میں مولانا سید مودودی پر قاتلانہ حملہ ہوا۔1967 ء اور بعد میںبحالی جمہوریت کی تحریک کا حصہ رہے،اور 22 ستمبر 1979 ء کو وفات پائی۔