اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے جنہیں عام طور پر جنرل جی ایم کے طور پر جانا جاتا ہے وہ کور کمانڈر راولپنڈی بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک 30 ستمبر کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔