63اے نظرثانی درخواستیں 30سمبر کیلئے مقرر ، آڈیو لیک کیکیس ضسٹس منصوربنچ سنے گا

Sep 24, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپریم کورٹ ججز کمیٹی کے اجلاس میں 63 اے نظر ثانی درخواستیں اور آڈیو لیک کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے۔ سپریم کورٹ ججز کمیٹی کے اجلاس میں 63 اے نظر ثانی درخواستیں 30 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ آڈیو لیک کیس کے لیے بھی پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ آڈیو لیک کیس کے بنچ کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے۔ آڈیو لیک کیس کے بنچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ آڈیو لیک کیس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں