اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اپنا تحریری اختلافی نوٹ جاری کردیا۔ اختلافی نوٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی اہل نہیں کیونکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26 صفحات پر مشتمل تحریری اختلافی نوٹ جاری کردیا جس میں لکھا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے آئین تقاضوں پر پورا نہیں اترتی۔ سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں لینے کی اہل نہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت اور مخصوص نشستوں کیلئے اہل ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ الیکشن کمشن فریقین کو سن کر سات روز میں فیصلہ کرے۔
مخصوص نشستوں کی اہل سنی اتحاد کونسل نہیں پی ٹی آئی ہے ‘ الیکشن کمشن 7 روز میں فیصلہ کرے‘ جسٹس یحییٰ
Sep 24, 2024