76سال سے ہم اسرائیلی جارحیت کو بھگت رہے ہیں:فلسطینی وزیر اعظم

 فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ یہودی ریاست کی فوج ایک سال سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے،76سال سے ہم غیر قانونی قبضے اور اسرائیلی جارحیت کو بھگت رہے ہیں۔    محمد مصطفی کا کہنا تھا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملے نسل کشی ہے، اسرائیل نے ہسپتالوں،سکولوں،پناہ گزین کیمپوں پر بم برسا کر معصوم شہری شہید کئے،ہماری عوام تباہ کن حملوں اور بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کے حملے انسانی تباہی کا سبب ہیں،غزہ کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے کا علاقہ فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو چکاہے، اسرائیلی فوج چھاپوں کے نام پر مغربی کنارے میں دہشتگردانہ کارروائیاں کر رہی ہے،76سال سے ہم غیر قانونی قبضے اور اسرائیلی جارحیت کو بھگت رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن