گیس چوروں کیخلاف آپریشن 7گیس چور رنگے ہاتھوں گرفتار

Sep 24, 2024

فیروزوالہ(  نامہ نگار )وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایت پر گیس چوروں کیخلاف جاری آپریشن میں محکمہ سوئی ناردرن گیس کے جنرل منیجر سہیل اکرم اور ایریا منیجر شاہدرہ انجینئر ملک محمد آصف کی سربراہی میں محکمہ کی ٹاسک فورس نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 7گیس چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جو گیس پائپ لائنوں پر کٹ لگا کر ڈائریکٹ گیس چوری کررہے تھے۔ ان افراد کیخلاف مقامی تھانوں میں مقدمات درج کروادیئے گئے ہیں جبکہ 50میٹر غیر قانونی استعمال کی وجہ سے کاٹ دیئے گئے۔

مزیدخبریں