لاہور(خبرنگار) لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر حسین بھٹی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ لاہور بار کے انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کا اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ امیدوار ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ فیلکس، سٹیکرز ، اشتہار وغیرہ لگانے پر پابندی ہو گی اور نہ ہی کسی ڈیرے ، ہال یا پارک میں انائونسمنٹ کئے جانے کی اجازت ہو گی نہ ہی کسی قسم کا علاقائی اکٹھ کیا جائے گا۔ حمایت کیلئے صرف صرف احاطہ عدالت میں اعلان کیا جائے گا۔ آئندہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن بورڈ کی جانب سے دائر کئے گئے تمام ریفرنسز کی روشنی میں بار کی بنیادی رکنیت خارج کر کے پنجاب بار کونسل کو لائسنس معطل کئے جانے کیلئے ارسال کر دیئے جائیں گے ۔ممبر شپ خارج اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔