پولیس ٹیمیں بجلی چوری کیخلاف الیکٹرسٹی کمپنیوں کی بھرپور سپورٹ جاری رکھیں:آئی جی

Sep 24, 2024

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔ا نسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری کے مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا مقدمات کا بلا تاخیر اندراج اور متعلقہ کمپنیوں کے اشتراک سے سخت لائحہ عمل اپنایا جائے۔ پولیس ٹیمیں بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کی بھرپور سپورٹ جاری رکھیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 47167 افراد گرفتار کئے گئے، بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف 82049 مقدمات درج کئے گئے۔ 52509 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے۔دریں اثناء ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ میں 3 روز قبل اغوا ہونیوالے بچے کی نعش ملنے کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزیدخبریں