سولر انڈسٹری کو مستقبل میں بڑے چیلنجز کا سامنا درپیش ہے:انجینئر فیضان علی شاہ

Sep 24, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان کی سولرائزیشن کمیٹی کے ممبر انجینئرسید فیضان علی شاہ نے سولر انڈسٹری کیلئے بڑے چیلنجوں کا ذکر کرتے کہا زیادہ سے زیادہ شمسی توانائی گرڈ میں شامل ہو رہی ہے۔ انہوں نے شینزین ہوپ ونڈ الیکٹرک کے زیراہتمام ’’پائیدار توانائی کے حل‘ نیٹ زیرو اہداف کا حصول‘‘ کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے  کہا شمسی توانائی کی توسیع کی وجہ سے نیٹ میٹرنگ سسٹم سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ فیضان علی شاہ نے کہا کہ مختلف مسائل جیسے ریورس پاور فلو، اوور وولٹیجز، ہارمونکس، کم ری ایکٹیو پاور، پاور کوالٹی کے مسائل، بجلی کی کٹوتی، سال بہ سال زیادہ طلب اور ٹیرف میں اضافہ سامنے آئے گا۔




مزیدخبریں