کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ روز اتارچڑھائو کے بعد سٹاک مارکیٹ 82 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی‘ انڈیکس 81800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا۔سرمایہ کاروں کے 14ارب روپے سے زائدڈوب گئے‘ 53.98فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔گزشتہ روز کے ایس ای100 انڈیکس 224.95 پوائنٹس کمی سے 81850پوائنٹس پر آگیا۔اسی طرح 56.93ائنٹس کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 25977پوائنٹس رہ گیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 52288پوائنٹس سے گھٹ کر 52216 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاروں کو 14ارب سے زائدکا نقصان
Sep 24, 2024