لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان ایگریکلچرل سائنٹسٹس فورم نے پروفیسر ڈاکٹر محمد عبداللہ اور معاونین مصنفین حافظ وصی محمد خان، سید محمد علی شاہ کی تحقیقی کتاب "بھیڑ بکریوں کی پرورش" شائع کردی ہے۔ اشاعت کا اہتمام پاکستان ایگری کلچرل سائنٹسٹس فورم کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالوکیل نے کیا ہے۔ یہ کتاب بھیڑ بکریاں پالنے کا منافع بخش کاروبار کرنے کے خواہشمندوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔ کتاب میں بھیڑ بکریوں کی خوراک، جانوروں کا انتخاب، دیکھ بھال، امراض کاعلاج، افزائش نسل سے متعلق تمام طریقہ جات اور معلومات درج ہیں۔