لاہور (خصوصی نامہ نگار) اوقاف اپنے اہداف کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہا ہے ۔ علماء و خطباء کی "ڈینگی آگاہی مہم ـ" از حد موثر اور مفید ہے ۔ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے تمام حکومتی وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے "ڈینگی آگاہی مہم" کے حوالے سے راولپنڈی میں منعقدہ ـ"علماء سیمینار" سے خطاب کرتے کیا ۔انہوں نے کہا ڈینگی کے تدارک کیلئے حکومت مستعداور محراب و منبر سرگرمِ عمل ہیں۔ سیکرٹری اوقاف نے راولپنڈی کے دینی عمائدین ، علماء اور خطباء کو مستعد کیا تاکہ وہ لوگو ں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں۔
ڈینگی تدارک کیلئے محراب و منبر سرگرمِ عمل ہیں:طاہررضابخاری
Sep 24, 2024