لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے مجلس وحدتِ مسلمین کے زیر اہتمام عشق پیغمبر اعظم ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ حضور اکرمؐ کی ذات اقدس تمام انسانیت کیلئے رْشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ ختم نبوت کے حصار سے باہر رہ کر اْمت منتشر، مفلوج اور اللہ کی ناراضگی مول لینے کا موجب ہوگی۔ لیاقت بلوچ نے احتجاجاً کہا کہ پیغمبر اعظمؐ کانفرنس کے انعقاد کی اجازت نہ دے کر وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت نے انتہائی ناپسندیدہ اقدام کیا ۔انہوں نے کہا قوم منتظر ہے کہ چیف جسٹس مبارک ثانی کیس پر صاف ستھرا تفصیلی فیصلہ دیں گے۔ انہوںنے کہا جعلی حکومت جعلی دو تہائی اکثریت کیساتھ آئین کیساتھ کھلواڑ بند کرے، آئین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سڑکوں پر آئیگی۔ لیاقت بلوچ نے کہا 7 اکتوبر کو پوری قوم ازسرِنو جذبہ ایمانی کیساتھ یکجہتی غزہ فلسطین منائے گی۔