لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ صنعت و تجارت کے چیئرمین سرور چوہدری نے چیمبر آف کامرس کے پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہاہم پیاف پائینیر گروپ کے امیدواران کی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔جب تک تاجر برادری کو بنیادی حقوق فراہم نہیں کیے جائیں گے کاروبارِ زندگی اپنے معمول پر نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان مرکزی مسلم لیگ صنعت و تجارت کے ذمہ داران 16 سے 30 امیدواران کو ووٹ کاسٹ کریں۔علاوہ ازیں مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ مرکزی مسلم لیگ غریب کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔بجلی بلوں میں بھاری بھرکم ٹیکس لگنے سے فیکٹریاں بند ‘ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبورہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شالیمار تحصیل کے تنظیمی اجلاس سے گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پر صدر تحصیل شالیمار عمر فاروق گجر، رانا آصف، رستم خان، عزیز رفیق ودیگر موجود تھے۔