لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے سپریم کورٹ سے مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جلد جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو مبارک ثانی کیس کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، ختم نبوت پرایمان ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے، نئی نسل کو محفوظ مستقبل دینے کیلئے حکومت، اداروں اور علماء کرام نے مل کر کام کرنا ہے۔ علماء کرام یکجہتی اور اتحاد کا پیغام دینگے تو اس کا اثر بہت زیادہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے علماء کرام سے ملاقات کے دوران کیا۔
سپریم کورٹ مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جلد جاری کرے:چوہدری سالک
Sep 24, 2024