لاہور (نیوز رپورٹر) سابق صوبائی وزیر اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پوری سعودی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اورسعودیہ کی سلامتی، استحکام و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات قدیم اور گہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی طلباء یو ایم ٹی میں اسکالرشپس پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہرحال میں اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اورہم باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پر امید ہیں۔
ابراہیم حسن مراد کی سعودیہ کو قومی دن کی مبارکباد‘نیک خواہشات کا اظہار
Sep 24, 2024