پی ٹی آئی ایم این اے سعد بلوچ کی بازیابی‘ ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے حلقہ 97 سے ایم این اے سعد اللہ بلوچ کی بازیابی کی درخواست پولیس رپورٹ کی روشنی میں دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے ایم این اے کی اہلیہ زوباریہ حسن کی درخواست پر سماعت کی۔ سی پی او فیصل آباد کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ ایم این اے سعد اللہ پولیس کو مطلوب نہیں۔ ایم این اے سعد اللہ پولیس کی حراست میں نہیں۔ درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا کہ درخواست گزار کے شوہر سعد اللہ بلوچ کو پولیس کے ساتھ نقاب پوش اہلکار اٹھا کر لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن