مئی مقدمات،عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب 

Sep 24, 2024

 لاہور (آئی این پی ) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرلیے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ، جج ارشد جاوید نے چار ضمانتوں پر سماعت کی۔ سپیشل پراسیکیوٹر نے ضمانتوں پر دلائل کیلئے مہلت طلب کی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کر لیے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں