پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

Sep 24, 2024 | 11:52

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔چوہدری احتشام الحق ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، ترمیمی آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دیا جائے،آرڈیننس کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست پر فیصلے تک پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو معطل کیا جائے،آرڈیننس کا اجراء پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہے، سپریم کورٹ بھی قرار دے چکی کہ آرڈیننس صرف ہنگامی حالات میں ہی جاری ہوسکتا ہے۔    

مزیدخبریں