جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں، ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

Sep 24, 2024

لاہور (خبر نگار) پی ٹی آئی جلسہ سے قبل کارکنوں کی گرفتاری کے معاملے پر ہائیکورٹ نے رہائی کیلئے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس نے گرفتار کارکنوں کو چھوڑ دیا ہے۔ درخواست گزار یہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے پی ٹی آئی کارکن عثمان شاہد کی درخواست پر سماعت کی۔

مزیدخبریں