ننکانہ، سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اور 2 فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کا پولیس نے ملزموں کا تعاقب کیا تو ملزموں نے پل سیم کے قریب پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہوئی جو ضلع فیصل آباد کا رہائشی تھا۔ ہلاک ہونے والا ملزم ضلع ننکانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور رابری کے 45 مقدمات میں ملوث تھا۔