مقبوضہ کشمیر : انتخابات کا دوسرامرحلہ کل ، مختلف اضلاع میں مزید اضافی فورسز تعینات 

Sep 24, 2024

واشنگٹن ، سری نگر (کے پی آئی)  مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر25 ستمبر کو راجوری، پونچھ، سری نگر، بڈگام اور گاندربل اضلاع  میں 26 نشستوں کے لئے پولنگ  ہوگی ۔ نام نہاد انتخابات کے ڈرامے کی کامیابی کے لیے مقبوضہ کشمیر  کے راجوری، پونچھ، سری نگر، بڈگام اور گاندربل اضلاع  میں اضافی فورسز نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ  سیکوروٹی کے نام پر شہریوں پر سخت پابندیاں عائد ہیں تیسرے مرحلے کے انتخابات یکم اکتوبر کو ہوں گے۔دوسری جانب سرینگر کے مضافاتی علاقے نور باغ کی پمپوش کالونی میں ایک 28 سالہ شخص پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی کارروائیوں کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا جبکہ اس سلسلے میں قتل کا شبہ ہے جبکہ ضلع کپواڑہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا، یہ گزشتہ چند دنوں میں علاقے میں بھارتی فوج کی گاڑیوں کو پی آنے والے حادثات کا تازہ ترین واقعہ ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر پر 28ستمبر کو کشمیری تارکین وطن  اقوام متحدہ  ہیڈ کوارٹر  کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے۔احتجاجی مظاہرے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور علاقے میں بھارتی حکومت کے اقدامات کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔ یہ بات  ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹرغلام نبی فائی نے ورجینیا میں پاکستانی صحافیوں کو بتائی ہے ۔

مزیدخبریں