لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے بلدیہ رینالہ خورد کے 16 دکانداروں کے حق میں بھی حکم امتناعی جاری کر دیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے چودھری شوکت علی ڈولہ سمیت 16 دکانداروں کی درخواست کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار 16 دکانداروں کی حد تک رینالہ خورد بلدیہ کی نیلامی معطل رہے گی۔