سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سندھ ہائیکورٹ میں بھی چیلنج

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں وفاق، سیکریٹری کابینہ اور سیکرٹری پارلیمانی امور کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے فیصلے میں آرڈیننس کے لیے تین شرائط طے کی تھیں، اس وقت ملک میں کوئی آفت ہے نہ کوئی ایمرجنسی، پارلیمان کی موجودگی کے باوجود آرڈیننس لانا غیر آئینی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم سے متعلق فیصلے میں چیف جسٹس نے کمیٹی کے قیام کی تائید کی تھی، چیف جسٹس نے لکھا کہ ماسٹر آف دی روسٹر کا کردار ختم کرنا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم نہیں کی جاسکتی۔

ای پیپر دی نیشن