عبرت کا نشان بنانے والے قاتلوں کے محافظ بن گئے:مولانافضل الرحمن 

Sep 24, 2024

 راولپنڈی (آئی این پی ) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کارکن مولانا ثاقب فیاض کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا ثاقب فیاض کی بے دردی سے شہادت پر افسوس ہے، شہید کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں انسانیت اور چادرو چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا، راولپنڈی انتظامیہ ،آئی جی پنجاب اور پنجاب حکومت کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو عبرت کا نشان بنانے والے قاتلوں کے محافظ بن گئے ہیں ، غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔کراچی سے کامرس رپورٹر کے مطابق سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان سے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی ہے۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ملاقات جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد سومرو کی کراچی میں موجود رہائشگاہ پر ہوئی۔ اس ملاقات میں علامہ راشد سومرو اور علامہ ناصر سومرو سمیت دیگر شخصیات بھی موجو تھیں۔

مزیدخبریں