کولمبو(آئی این پی ) سری لنکا کے نئے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے حلف اٹھالیا،انکا تعلق نیشنل پیپلز پاور اتحاد سے ہے، سرکاری ٹی وی رپورٹس کیمطابق انورا کمارا ڈسانائیکے نیگذشتہ روز انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی،55 سالہ انورا کمارا نے اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا کو شکست دے دی اور اپنی کامیابی پر کہا کہ ترقی اور استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے۔ دوسری جانب سری لنکا کے وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے استعفی دے دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2022 کے معاشی دیوالیے کے بعد سری لنکا میں پہلے صدارتی انتخابات ہوئے ہیں جن میں کوئی امیدوار بھی 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔