گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنرنوید حیدر شیرازی کی خصوصی دعوت پر صدر حسینیہ ٹرسٹ میر جواد حسین جعفری کے ہمراہ ضلع گجرات کے عمائدین کے وفد کی کمشنر سے ملاقات کی۔وفد نے محرم الحرام سے ربیع الاول تک تمام جلوسوں اور مجالس و میلاد کے پر امن انعقاد پر کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ محمد اصغر یزدانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کے خصوصی تعاون کی وجہ سے اس دفعہ ضلع گجرات میں عزاداروں اور میلاد کے جلوسوں کے موقع پر انتظامیہ کی طرف سے بہترین اقدامات کیے گئے تھے۔