گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) محکمہ واسا کے نادہند گان کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔2ہزارکمرشل /انڈسٹریل نادہندگان کو نوٹسز جا ری کر دیئے گئے ہیںجن میں تمام بنک ، پلازہ جات ، سروس اسٹیشن ، سرکاری و نجی ہسپتال، فیکٹریوں وغیرہ شامل ہیں،بل جمع نہ کروانیوالے صارفین کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کے پانی اور سیوریج کنکشن منقطع کئے جا رہے ہیں۔ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی ہدایت پر تمام آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ریونیو مقصود انجم رانا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو محمد خرم نبیل ، عبدالوہاب،اطہر ندیم کررہے ہیں۔
گوجرانوالہ:واسا کے نادہند گان کیخلاف کارروائی کا آغاز
Sep 24, 2024