امریکی صدر جوبائیڈن سے یو اے ای کے صدر کی ملاقات

 امریکی صدر جوبائیڈ ن سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی صدر کی وائٹ ہائوس آمد پر امریکی صدر جو بائیڈن نے ان کا خیرمقدم کیا۔اماراتی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کے لئے صدرجو بائیڈن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امارات اور امریکہ کے درمیان سٹرٹیجک شراکت کو مزید وسعت دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی دوستی کو مضبوط بنانے، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور سپیس کے شعبے شامل ہیں۔  ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن