قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، اسسٹنٹ کمشنرز قصور عطیہ عنایت مدنی، چونیاں طلحہ انور، پتوکی رانا امجد محمود، کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر انس سعید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ خرم ابراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوحید، ڈی او عشر و زکوٰۃ اشفاق احمد خاں، ڈی او پاپولیشن چوہدری اسرار انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر، ریسکیو 1122، ڈپٹی ڈی ایچ اوز، تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپریٹنڈنٹس سمیت دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے کہا کہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے ساز گار ہے سرویلنس پر بھرپور توجہ دی جائے۔
قصور: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس
Sep 24, 2024