شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدروپارٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 141خان محمد آصف خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت کو حکمران جماعت ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی اور معاشی اصلاحات کی خاطر پیپلز پارٹی کی قیادت کی سفارشات کو فوری عملی جامہ پہنانا ہوگا، میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل یقینی بنانا ہوگی ۔