اسلام آباد: 2 بچوں کے اغوا اورزیادتی کے کیس میں سب انسپکٹر گرفتار

اسلام آباد میں دوبچوں کے اغوا اور زیادتی کے کیس میں سب انسپکٹر  کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم سب انسپکٹر کے خلاف سوشل میڈیا پربچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اورزیادتی کی شکایات ملی تھیں جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...