راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی کینٹ جنرل ہسپتال میں ڈینگی وارڈ قائم کر دیا گیا،ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف دن رات کام کررہے ہیں، کنٹونمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر سیدعلی عرفان رضوی نے ڈینگی وا ئر س کے خا تمہ کیلئے تما م تر اقدا ما ت کوبروئے کارلانے اور کا ر کر دگی کومزیدبہتر بنا نے کی ہدا یا ت جا ری کیں کسی بھی قسم کی غفلت یا کو تا ہی بر دا شت نہیں کی جا ئے گی،راولپنڈی کنٹو نمنٹ بو رڈ کی جا نب سے کینٹ کے تما م وارڈز میں آگا ہی مہم ڈینگی کے بینر ز اور پو سٹر بھی آویزا ں کر دیئے گئے ہیں تا کہ اس وائرس سے بچا جا سکے۔ کینٹ کے مختلف علاقوں بر ٹش ہومز،نصیر آباد،ویسٹریج، مصریال روڈ، چوہڑ،رینج روڈ،ڈھوک گجراں میں موجود ٹائر شاپس، کارخانہ، دکانوں، ہوٹلوں، پلا ٹس، فلٹر یشن پلا نٹس اور قبر ستا ن کی سر ولینس کی گئی ۔