29 روز کے دوران 705  ان فٹ گاڑیاں بند،5452 کے چالان ،سی پی او

Sep 24, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )راولپنڈی پولیس نے پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ 29 روز کے دوران 705  ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،5452 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 59 لاکھ 16 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 464 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی،غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 42 مقدمات بھی درج کیے گئے۔

مزیدخبریں