راولپنڈی میں ڈینگی پر فوکس، رواں برس کیسوں کی تعداد کم ہے،ڈی سی

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے ڈینگی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی  پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی میں ڈینگی پر فوکس کیا گیاگزشتہ دو سالوں کی نسبت رواں برس کیسوں کی تعداد کم ہے گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال ہمارے پاس ٹیمز بھی کم ہیں نوٹس اور چالان کے باوجود خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد ہوئے تین ہزار مقدمات درج جبکہ ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1100 مقامات کو سیل بھی کیا گیا ستمبراوراکتوبر میں ڈینگی وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں 50 کلینک کو سیل کیا گیا شہری ڈینگی علامات پر راولپنڈی کی تینوں ہسپتالوں اور فیلڈ کلینک سے رجوع کریں اوپن ایریا، گرین بیلٹ اور تفریحی مقامات ہمارے لیے ہارٹ سپاٹس ہیں ڈی سی راولپنڈی نے بتایا کہ ہمارے پاس مختلف ہسپتالوں میں 300 بیڈ موجود ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 150 ہے ضرورت پڑنے پر بیڈز کی تعداد بڑھا کر 1000 کی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...