ڈینگی پر قابو پانے کیلئے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، نادیہ ثاقب 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر راولپنڈی کو دورہ کرکے ڈینگی کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیاحکومت پنجاب بہت سنجیدہ ہے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ،  سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف  ارباب نیازی، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب نیازی کے ہمراہ چک جلال دین یونین کونسل کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے فیلڈ ہسپتال، یوسی کیمپ آفس، میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن